سوئی ناردرن کا مختلف شعبوں کیلئے گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ

September 16, 2021

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے مختلف شعبوں کے لیے گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیمنٹ اور غیر برآمدی صنعتوں کو آج رات 9 بجے سے گیس بحال کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کو بھی کل صبح 7 بجے آر ایل این جی سپلائی شروع کردی جائے گی۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق ایل این جی ٹرمینل سے سپلائی شروع ہونے کے باعث گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔