اسپین: کمزور مدافعت والوں کو ویکسین کی تیسری ڈوز دی جائےگی

September 16, 2021

اسپین میں بعض شہریوں کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز دی جائے گی۔

میڈرڈ سے ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق تیسری ڈوز کمزور مدافعت رکھنے اور پیوندکاری کرانے والوں کو دی جائے گی۔

فرانس میں اسپتالوں، کیئر ہومز اور ہیلتھ سینٹرز کے 3 ہزار ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت نے ان ہیلتھ ورکرز کو ملک میں لازمی کووڈ 19 ویکسین کے حوالے احکامات کی تعمیل میں ناکامی پر معطل کیا ہے۔