اندھاقتل بے نقاب، بہن کو قتل کرنیوالے 2بھائی گرفتار

September 17, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ صدر واہ پولیس نے اندھےقتل کاسراغ لگاکراپنی بہن کو قتل کرنے والے 2 بھائیوں کو گرفتا رکرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدواہ اور ٹیم نے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائیوں محمد عمران اور بلا ل کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے نا چاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ (ک)کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بڑے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف جون2019 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا،تفتیش پر مامور ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم کے بھائیوں سے تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سی پی او محمداحسن یونس نے ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم جتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔