ترکی باہمی تجارت بڑھانے کیلئے پشاور میں قونصلیٹ کھولیں،سرتاج احمد خان

September 17, 2021

پشاور( لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈانڈسٹری خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاہے کہ برادر ملک ترکی خطے کی بدلتی صورتحال اور باہمی تجارت بڑھانے کیلئے پشاور میں قونصلیٹ کھولیں تاکہ پاکستان، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع سے ترکی اور پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔ ان خیالات کا اظہا ر سرتاج احمد خان نے ترکی پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم کے ویب نار پر منعقدہ چوتھی جائنٹ بورڈاجلاس میں کیا جس کی صدارت امجد رفیع وپروفیسر ڈاکٹر عمر بلوٹ نے مشترکہ طور پرکیاگیا اجلاس میں ایف پی پی سی سی آئی صدرناصر حیات مگو، ترکی سفیر احسان مصطفی یاردکل، ڈپٹی سفیر برائے ترکی ارشد جان پٹھان،کونصلر جنرل آف پاکستان بلال خان پاشا ، ترکی پاکستان چیمبرز فورم پاکستان کے امجد رفیع،نائب صدر ملک طاہر جاوید، نائب صدر ارشد ریاض فضل، ڈائریکٹر یعقوب طاہر اظہار، شیخ محمد عثمان، کے پی بی اوآئی ٹی چیف ایگزیکٹیو حسن داؤد بٹ سمیت دیگر شریک تھے۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ ترکی کے بارڈسٹیشن ڈیویلپمنٹ میں وسیع تجربہ ہے اور ترکی پاکستان کے وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملنے والے خیبرپختونخوا کے گیارہ بارڈرسٹیشنوںکو جدید بنانے میں سرمایہ کاری کرےں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں معدنیات، سیاحت،ہائیڈل، کراس بارڈرٹریڈ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہےں ، ترکی اس خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھ کر سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہاکہ برادر ملک ترکی کے ساتھ باہمی تجارت میں بزنس کمیونٹی خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور پاکستانی ٹیکسٹائل کی ترکی میں بڑی ڈیمانڈ ہے۔اس موقع پر ترکی سفیر احسان مصطفی یاردکل،کونصلر جنرل پاکستان بلال خان پاشا نے کہاکہ ترکی اور پاکستان کی باہمی تجارت 8ملین ڈالر سے زیادہ ہے جس میں مزیداضافے کی گنجائش ہے اور دونوں برادر ملک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کرباہمی تجارت کے فروع کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ عنقریب پاکستانی بزنس کمیونٹی کا وفد ترکی کاد رہ کرے گی اور ایک دوسرے کے تجربات سے دونوں برادر ممالک کے بزنس کمیونٹی کوفائدہ اٹھانے کا موقع میسر ہوجائے گا۔