شنیرا نے عائلہ کا چہرہ نہ نظر آنے پر صارف کو کیا جواب دیا؟

September 17, 2021

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُن کی بیٹی عائلہ کا چہرہ نہ نظر آنے پر صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ ماہ وسیم اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کِٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش تھی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔‘

سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر جہاں اُن کی اہلیہ شنیرا سمیت دیگر صارفین نے ملے جُلے ردّعمل دیے تو وہیں کچھ صارفین نے وسیم اکرم اور اُن کے اہلخانہ پر شدید تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’مجھے آپ کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔‘

صارف کے تبصرے پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’میری بیٹی کے چہرے کے بارے میں آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔‘

شنیرا نے مزید لکھا کہ ’کرکٹ کھیلنا میری بیٹی کی صلاحیت ہے۔‘

واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے تھے۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔