پہیلیاں: رنگ برنگی چھیل چھبیلی...

September 18, 2021

1۔ رنگ برنگی چھیل چھبیلی

سرخ ،بسنتی ،اودی،نیلی

بنا تیر کے ایک کمان

جس کو دیکھے ایک جہان

2۔ ابا جان اک ڈبہ لائے

نہ کچھ پئے نہ کچھ کھائے

کان مروڑو فورا ًبولے

دنيا بھر کی سير کرائے

3۔ اک جادوگر کا ہے يہ کمال

ڈالے سبز، نکالے لال

4۔ بلی سفيد اک ميں نے ديکھی

بیٹھی تھی گم سم

جسم تھا اس کا سارا ہی گورا

ہری تھی لیکن دم

5۔ باتوں باتوں میں وہ کھایا

کھا کر بھی ثابت ہی پایا

6۔ دھوپ کبھی نہ اسے سُکھائے

سوکھا جب وہ سائے میں آئے

7۔ کالے جن کی کالی ماسی

ہے وہ سب کے خون کی پیاسی

جوابات: 1- قوس قزح 2۔ ریڈیو 3۔ پان 4۔ مولی 5۔ انسانی مغز 6۔ پسینہ 7۔ جوں