اسمبلی کیسے چلائی جارہی ہے، پریس گیلری کو تالے لگا دیئے جاتے ہیں، نوید قمر

September 18, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر قومی اسمبلی میں حکومت پر برس پڑے کہا کہ اسمبلی کیسے چلائی جارہی ہے؟ پریس گیلری کو تالے لگا دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام 6؍ بجے نوٹیفیکیشن جاری ہوتا ہے کہ کل صبح قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، جبکہ اجلاس میں پورے ملک ارکان اسمبلی کو آنا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق نے کہا کہ آئندہ جب بھی اجلاس بلایا جائے ارکان کو شرکت کا پورا وقت دیا جائے۔