ملک میں بیروزگاری کی شرح میں ایک فیصد اضافہ، ادارہ شماریات

September 18, 2021

ملک میں بیروزگاری کی شرح میں ایک فیصد اضافہ، ادارہ شماریات

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران بے روزگاری کی شرح میں 1.1فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے اعداو شمار کے مطابق سندھ میں بے روزگاری کی شرح سب سے کم ہے ، خیبر پختونخواہ میں بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد ہے ، سندھ میں بے روزگاری کی شرح 4 فیصد ہے،بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح 4.6 فیصد ہے ، مردوں میں بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد سے بڑھ کر 5.9 فیصد ہوگئی ہے ، خواتین میں بے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد سے بڑھ کر 10فیصد ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد سے بڑھ کر 7.9 فیصد ہوگئی ہے ، دیہاتوں میں بے روزگاری کی شرح 5 فیصد سے بڑھ کر 6.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ دیہی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 5.9 فیصد سے بڑھ کر 8.5 فیصد ہوگئی ہے ، دیہاتی مردوں میں بے روزگاری کی شرح 4.7 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد ہوگئی ہے۔