فواد چوہدری پی ٹی آئی کارکن کے انتقال پر غمزدہ

September 18, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم کارکن محمد خرم کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’محمد خرم کے انتقال کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔‘

فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہم ہمارے کارکن محمد خرم کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘

وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! محمد خرم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اہم کارکن محمد خرم انتقال کرگیا جس کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی دکھ ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی فیملی کے ایک عزیز ترین فرد اور ایک انتہائی مخلص کارکن محمد خرم محمود انتقال کر گئے ہیں۔‘

محمد خرم کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔