نون لیگی MPA اظہر عباس چانڈیہ PTI میں شامل

September 18, 2021

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی حلقے پی پی 269 سے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

اظہر عباس چانڈیہ نے چوک سرور شہید میں کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ نون سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر اظہر عباس چانڈیہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے منتخب ہوا تھا، اب سمجھ لیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ اظہر عباس چانڈیہ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

ایم پی اے اظہر چانڈیہ کئی دفعہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے اظہر چانڈیہ کو نومبر 2020ء میں شوکاز نوٹس بھی جاری ہو چکا ہے۔