• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ن لیگی ایم پی اے اظہر چانڈیہ

مظفر گڑھ (نمائندہ جنگ) ن لیگی ایم پی اے اظہر چانڈیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کسی بھی قسم کی ملاقات کی تردید کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹیم کی جانب سے گزشتہ روز مظفر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار اظہر چانڈیہ کی سردار عثمان بزدار سے ملاقات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ 

سردار اظہر چانڈیہ نے ملاقات کے حوالے سے خبر کی اپنے ویڈیو بیان میں تردید کر دی، ن لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ انکی وزیراعلی پنجاب سے گزشتہ روز کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

سردار اظہر چانڈیہ کا کہنا تھا کہ انکا جینا مرنا مسلم لیگ ن کیساتھ ہے اور وہ پارٹی کے فیصلے تسلیم کریں گے، مسلم لیگی ایم پی اے نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلی پنجاب سے اپنی ملاقات کے حوالے سے پراپیگنڈے کی تردید اور مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ 5 نومبر کو مظفرگڑھ شہر میں ہونے والے پارٹی ورکرز کنوینشن میں کارکنوں کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔

تازہ ترین