راولپنڈی: سسرالیوں کا بہو پر تشدد، سسر گرفتار

September 19, 2021

راولپنڈی میں سسرال والوں نے مبینہ طور پر بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں خاتون پر خاوند اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کیا۔

راولپنڈی پولیس نے رپورٹ درج کر کے متاثرہ خاتون کے سسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر سسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے، ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں آن لائن درخواست جمع کروائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو فون بھی کیا لیکن بچانے کوئی نہیں آیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اسکول وین چلا کر اپنا گھر چلاتی ہوں، سسرال والے گاڑی چھیننا چاہتے ہیں۔