منال کی شادی میں کترینہ اور بل گیٹس کے ہمشکل بھی سامنے آگئے

September 20, 2021

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی میں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور ارب پتی شخصیت بل گیٹس کے ہمشکل بھی سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر منال کی شادی سے متعلق ایک میم زیرگردش ہے جس میں اداکارہ اریبہ حبیب کو کترینہ کیف سے مماثل قرار دیا جارہا ہے تو شادی کی تقریب میں موجود ایک مہمان کو بل گیٹس کی کاپی کہا جارہا ہے۔

منال خان بھی اپنی شادی کی تقاریب سے متعلق میمز کو انجوائے کررہی ہیں ، انہوں نے اپنی اسٹوری میں ہمشکل افراد پر مبنی ایک میم بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

یاد رہے کہ منال خان رواں ماہ 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔