• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کا عروسی جوڑا کتنے لوگوں نے مل کر تیار کیا؟

حال ہی میں اداکار احسن محسن اکرام سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے عروسی جوڑے کی تیاری میں 55 لوگوں نے حصہ لیا۔

منال خان کی بارات کا جوڑا تیار کرنے والے ڈیزائنر انس ابرار نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں انکشاف کیا کہ منال خان کے جوڑے کی تیاری میں 55 لوگوں کی محنت ہے۔

انہوں نے لباس کی تیاری کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہاں موجود لوگوں کو باریکی سے اس عروسی جوڑے پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انس ابرار کی اسٹوری کو منال خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ منال خان کے بارات کے جوڑے کی قیمت 6 لاکھ 45 ہزار ہے۔

تازہ ترین