پولیس و عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے، ذبیح اللّٰہ مجاہد

September 20, 2021

افغان طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے، کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔

اپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں وزارت خواتین امور صرف نام کی وزارت تھی، اسلام میں خواتین کے حقوق کے مطابق جدید ادارہ بنانے کی کوششیں جاری ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ وزارت خواتین امور کی ملازم خواتین کو دیگر سرکاری اداروں میں جگہ دی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خواتین امور کی ملازم خواتین کو رہ جانے والی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ طالبان نے چند روز پہلے خواتین امور کی وزارت ختم کر کے اسے اچھائی کرنے اور برائی سے روکنے کی وزارت میں تبدیل کر دیا تھا۔