پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، عبدالرشید

September 21, 2021

کراچی ( نیوز ڈیسک) لیاری سے منتخب جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے ، سندھ اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمع کروائی گئی تحریک التواء مسترد کرنے پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے،بلدیاتی انتخابات نہ کروانا خوفزدہ ہونے کی علامت ہے ۔