انسداد پولیو مہم، بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے

September 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت صوبے بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے تحت اسکولوں اور اسپتالوں سمیت 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے، ترجمان انسداد پولیو پروگرام سندھ کے مطابق سندھ بھر کے نوے لاکھ سے جبکہ کراچی کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائنگے،26 ستمبر تک جاری مہم میں بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دیئے جائیں گے، جولائی 2020 سے سندھ میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس نہیں پایا گیا۔