نیاٹیکس آرڈیننس حکومت کیخلاف سازش‘ ایف پی سی سی آئی

September 21, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) نے ٹیکس نیٹ میں توسیع کے نئے آر ڈینس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسےحکومت کے خلاف سازش قرار دیا ہے، ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں ناصرحیات مگوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں کاروباری برادری کو ہراساں کرنے میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ ہم ٹیکس قوانین میں مشاورت کے بغیر کی جانے والی ترامیم کی مذمت کرتے ہیں‘نئے آر دینس پر اپنے رد عمل میں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ٹیکس کے اقدامات کا اعلان کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے وزیر خزانہ کے وژن سے متصادم ہے۔