فتح جنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تصادم ، 4زخمی

September 21, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) فتح جنگ روڈ پرریلوے پولیس اور ریلوے انتظامیہ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن نے تصادم کی شکل اختیار کر لی،پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے مقامی افراد جن میں عورتیں بچے اور بوڑھے شامل تھے بے ہوش ہو گئے۔ڈورے گاؤں کےمکینوں نے بندوقیں نکال لیں اور ترنول میدان جنگ بن گیا ۔ مقامی سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی گاوں نوگزی کی ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جس پر شہریوں نےترنول فتح جنگ روڈ بلاک کرکے کئی گھنٹے احتجاج کیا ۔ریلوے حکام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ریلوے انتظامیہ ڈورے گاؤں کو ریلوے لائن سے گذر کر جانے والے خود ساختہ راستے کو بند کرنا چاہتی تھی۔