عثمان بزدار کو ڈوبنے سے عمران خان بچالیں گے، عظمیٰ بخاری

September 21, 2021

رہنمامسلم لیگ نون عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو ڈوبنے سے عمران خان بچالیں گے لیکن لاہور کو ڈوبنے سے بچانے والا کوئی نہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور ڈوب جائے یا کچرا کنڈی بن جائے، عثمان بزدار کو نظر نہیں آئے گا ، پندرہ منٹ بارش سے لاہور کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔


رہنما نون لیگ نے کہا کہ شہبازشریف نے لاہور کو حقیقی معنوں میں عالمی معیار کا شہر بنایا۔