شفقت محمود سے وزیر سماجی بہبود یاور عباس کی ملاقات

September 21, 2021

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے وزیر سماجی بہبود یاور عباس نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چین میں پاکستانی طلبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یاور عباسی نے کہا کہ کورونا وبا کے تناظر میں پاکستانی طالبعلم مشکلات کا شکار ہیں۔

وفاقی وزیر نے ملاقات میں یقین دہانی کروائی کہ چین میں زیرتعلیم طلبہ کے مسائل حل کریں گے۔