ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کوخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،بی اے پی

September 22, 2021

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میرسرفراز بگٹی ،سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور آغاشکیل درانی نے سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی کوانکی سیاسی او رصحت کے شعبے میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جیسی شخصیات صدیوں بعد پیداہوتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی وفات پرانکے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر بات چیت میں کہی۔انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی ایک غریب پرورانسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی عوام کی بے لوث خدمات کی ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحت کے شعبے اورسیاسی میدان میں خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم جیسی شخصیات صدیوں بعدپیدا ہوتی ہیں مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔