بچوں کی ’پیلو فائٹنگ‘ نے جاپان میں مقبول عوامی کھیل کی شکل اختیار کرلی

September 22, 2021

بچوں کا ایک معروف کھیل جاپان میں ایک مقبول عوامی کھیل کی شکل اختیار کرگیا، جس کے لیے ہر سال جاپان بھر سے درجنوں ٹیمیں ایٹو شہر کا سفر کرتے ہیں تاکہ وہ دنیا کے اس انتہائی منفرد کھیل کے مقابلے میں حصہ لے سکیں۔

یہ کھیل، آل جاپان پیلو فائٹنگ چیمپئن شپ ہے۔ یہ پرانے وقتوں میں دنیا بھر میں تمام عمر کے بچے کھیلا کرتے تھے۔

جاپان اس حوالے سے کوئی مختلف نہیں ہے، بس یہاں فرق یہ ہے کہ اس نے یہاں قومی کھیل کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

ان ٹیموں میں تمام عمر کے لوگ شامل ہوتے ہیں، جو شہرت اور قسمت کے لیے ایک دوسروں سے مقابلہ کرتے ہیں۔

پہلے مقابلے کے بعد ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ ہوتا ہے، اسے جیتنے والی ٹیمیں جنوبی ٹوکیو کے چھوٹے سے فشنگ قصبے میں آل جاپان پیلو فائنٹنگ چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے لیے لڑتے ہیں۔