کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کے مزدوروں کے مسائل کے حوالے سے مزدور کنونشن جمعرات 23ستمبر کہ 12بجے دن کراچی کینٹ، ریلوے اسٹیشن پر منعقد کیا جائے گا، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر بھی خطاب کرینگے۔
گوجرانوالہ میں ساروکی کے قریب چلتی بس کا ڈرائیور ہارٹ اٹیک سےانتقال کرگیا۔
بورڈ کے ایک اور رکن ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ خالدہ ضیاء کو شدید طور پر علیل قرار دیا جا سکتا ہے، ہم سب سے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔ مزید کچھ ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد اگلے فیصلے کیے جائیں گے۔ وہ بدستور سی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ماسکو سے روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کے مشیروں نے صدر پیوٹن کو یوکرین سے ہونےوالی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
بگ بیش ٹی 20 لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے میلبرن رینیگیڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بی این پی پارٹی سربراہ کے مشیر ہلال الزمان نے آج سہ پہر ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر توفیق الرحمن کے دفتر میں نامزدگی فارم جمع کروایا۔
متحدہ عرب امارات میں مچھروں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دبئی سے اماراتی وزارت صحت کے مطابق بارشوں کے بعد مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل کردیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیےدعا کی، فیلڈ مارشل نے شہید کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے ملنے کورنگی مہران ٹاؤن پہنچ گئے۔
ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے ڈیمنشیا (نسیان، دماغی کمزور اور بھولنے کی بیماری) سے بچاؤ میں معاون ہوسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ایثار اور بے لوث رویّہ دماغی بڑھاپے کی رفتار کو 20 فیصد تک سست کر دیتا ہے۔
کورنگی میں جاں بحق ہونے والے 8 سالہ دلبر کے والد نے کہا ہے کہ میرا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا ہے۔
روس نے صدر ولادیمر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس نے الزام لگایا کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔
برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید برف باری کی پیشگوئی کے بعد محکمۂ موسمیات (میٹ آفس) نے وارننگ جاری کر دی ہے۔
اداکارہ نے تحریری نوٹ والدین کے نام لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ وہ شادی کے لیے دباؤ کا شکار تھی اور ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں تھی، جبکہ دیگر مسائل کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی تھی۔
برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کی کار کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہرارے میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کے سمیر منہاس اور عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کیں، سمیر منہاس نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔