6 سالہ لڑکی پر جنسی حملے کے شبے میں 16 سالہ لڑکا گرفتار

September 23, 2021

لندن (پی اے) 6 سالہ بچی پر حملے کے بعد ایک 16 سالہ لڑکے کو جنسی حملے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ برمنگھم کے علاقے بورن ول کے روہیت پارک میں ہوا، لڑکی اپنی فیملی کے ساتھ ایک پلے گرائونڈ میں آئوٹنگ کر رہی تھی کہ اسے بہلا پھسلا کر نزدیکی جنگلاتی علاقے میں لے جایا گیا اور حملہ کیا گیا، لڑکے کو برمنگھم سے گرفتار کیا گیا اور وہ پوچھ گچھ کے لئے پولیس حراست میں ہے۔ افسران ان لوگوں سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں جو اس دن پارک میں تھے اور یہ بات شکریئے کے قابل ہے کہ اطلاعات کے لئے اپیل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، فورس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ واقعہ کے بارے میں قیاس آرائی نہ کریں کیونکہ یہ ہماری تحقیقات کے لئے مددگار نہیں۔