مخدوم طارق پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر

September 23, 2021

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) مخدوم طارق محمودالحسن کو پنجاب اوورسیز کمیشن کا فوری طور پر وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ وسیم اختر رامے جنہوں نے تین سال اس عہدے پر خدمات انجام دیں انہیں سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں برطانوی شہری ہیں۔ مخدوم طارق جو ایک معروف ادیب، مخیر شخصیت اور قانونی ماہر ہیں انہوں نے نارتھمپٹن یونیورسٹی یو۔ کے سے قانون کے علاوہ بزنس میں بھی ڈگری حاصل کی ہے۔