ہزاروں واپڈا کارکنوں کا مجوزہ نجکاری کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج

September 23, 2021

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نمائندہ‘ خبر نگار خصوصی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے ہزاروں کارکنوں نے ملک بھر میں یوم احتجاج منایا۔ راولپنڈی لیاقت باغ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جبکہ مری روڈ پر ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ‘ ریجنل سیکرٹری محمد عمران خان‘ وائس چیئرمین طارق نیازی اور ملک محمد اشفاق کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے بڑھتی مہنگائی‘ تنخواہوں میں عدم اضافے‘ مزدور کش پالیسیوں کیخلاف نعرے بازی کی۔