پی ایم سی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہیں ، بلوچستان بار کونسل

September 23, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور امان اللہ کاکڑ نے ایک بیان میں پی ایم سی کے ٹیسٹ میں بےقاعدگیوں اور طلباء و طالبات کے احتجاج اور تاحال پی ایم سی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایم سی کے حالیہ آن لائن ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان پہلے سے تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے، بلوچستان کی 70 فیصد آبادی آج بھی بجلی اور انٹرنیٹ کے سہولیات سے محروم ہے جس کے خلاف ملک بھر کے طلباء و طالبات نے آواز بلند کی ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا کہ پی ایم سی فوری طور پر اپنے آن لائن ٹیسٹ پر نظر ثانی کرے اور طلباء کے مطالبات پر غور کرے، بلوچستان بار کونسل نے 23 ستمبر کو پی ایم سی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے حمایت کا اعلان کیا ۔ بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل اس احتجاج میں طلباء کے ساتھ ہے ۔