مسلم لیگ (ن) کی یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کا آغاز کردیا گیا

September 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن ملتان شہر کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات عمر فاروق بھٹی نے کہا ہےکہ پارٹی کی یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، ہر یونین کونسل میں کم ازکم تیس افراد اور زیادہ سے زیادہ 200 افراد کو شامل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پورے پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر 30اکتوبر تک تنظیم سازی کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔