عبدالعلیم خان نے انگلینڈ و نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کو ٹرول کردیا

September 23, 2021

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بورڈز کے پاکستان میں سیکیورٹی کے بہانے بنانے اور اچانک سیریز کی منسوخی پر ایک دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں شکست کھاکر پاک سر زمین پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ویڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہیں۔

ابھی نندن کی تصویر پر اوپر درج ہے کہ ’پاکستان میں تو میں بھی محفوظ تھا۔‘

عبدالعلیم خان کی اس طنز و مزاح پر مبنی پوسٹ سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں اور جواب میں دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھارت جب بھی کسی کو ہمارے خلاف کرنے کی کوشش کرے، اسے پہلے یہ پڑھ لینا چاہیے۔