میرے فینز ’نارمل‘ نہیں ہیں : یمنیٰ زیدی

September 23, 2021

ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ماننا ہے کہ ان کے پرستار نارمل نہیں ہیں بلکہ بہت خاص ہیں۔

یمنی نے انسٹاگرام پر ایک صارف کے شکوے کے جواب میں یہ بات کہی، انہیں علیزے نامی مداح نے کمنٹ میں کہا کہ آپ کبھی نارمل لوگوں یعنی اپنے فینز کو جواب کیوں نہیں دیتیں۔

اداکارہ نے جواب میں کہا کہ میرے مداح نارمل لوگ نہیں ہیں ، یہ تمام لوگ بہت خاص ہیں۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل موہ لیتی ہیں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں سوشل میڈیا پر کی جاتی ہیں۔

معصوم سی صورت کی مالک اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے آئے دن اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔