رضوان کا اعزاز: سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنادیے

September 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد رضوا ن ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے اس سال 1317 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس 1263 رنز بناکر دوسرے ، انگلینڈ کے لیام لونگسٹن 1238 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان ایک کلینڈر سال میں 1300 سے زائد ٹی 20 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ بابر اعظم نے 2019 میں ٹی ٹوینٹیز میں 1607 جبکہ عمر اکمل نے 2016 میں 1386رنز بنائے تھے۔