ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری، کوہلی موجود، پاکستان غائب

September 24, 2021

دبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا ترانہ جاری کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ریلیز کیے گئے پرومو میں پاکستانی کرکٹرز کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے۔ اینتھم کی ویڈیو میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نمایاں ہیں۔ زیادہ کردار اینی میٹڈ ہیں، ان میں بھی کوہلی کے ساتھ ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ، افغانستان کے راشد خان اور آسٹریلین آل رائونڈر گلین میکسویل کو دکھایا گیا ہے۔ ترانہ بھارتی موسیقار امیت تریویدی نے ترتیب دیا ہے۔