بار انتخابات کیلئے وکلاءکی بائیو میٹرک کئے جانے کی افتتاحی تقریب

September 24, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر) )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کےلئے وکلاءکی بائیو میٹرک کئے جانے کی افتتاحی تقریب سے صدرسید یوسف اکبر نقوی اور جنرل سیکرٹری اسامہ بہادر علی خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار میں انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کاآغاز کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف غیر تصدیق شدہ ووٹ خارج ہونگے بلکہ انتخابات میں شفافیت بھی آئے گی۔بہت سے وفات پا جانےوالے وکلاءکا اندراج بھی ختم ہو سکے گا انہوں نے وکلاءسے مطالبہ کیا کہ وہ اس عمل میں مکمل طور پر تعاون کریں اور اپنے ووٹ کی تصدیق ضرور کرا لیں ۔