عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

September 24, 2021

لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی، ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی، اس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو ممبر بھی ہوں گے۔

دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ والد اسپتال میں بدستور زیرِ علاج ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔

جواد عمر نے اپیل کی کہ خاندان کےایک شخص کو ایئر ایمبولینس میں جانے کی اجازت دی جائے، خاندان کے دیگر لوگ کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکا پہنچیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایئر ایمبولینس پاکستان پہنچے گی۔