ناورے: کورونا پابندیاں اٹھانے کا اعلان، وقت آگیا معمول کی زندگی میں واپس آجائیں، وزیراعظم

September 24, 2021

ناورے میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی گئیں پابندیاں کل سے ختم کردی جائیں گی۔

اوسلو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے ڈیڑھ سال قبل ناورے میں وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات متعارف کروائے تھے۔

جمعہ کو ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں واپس آجائیں، لہٰذا کورونا کے حوالے سے عائد پابندیاں کل سے اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔