• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، ہم اس کے سرپرست بنیں گے: امریکی صدر

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، ہم آبنائے ہرمز کے سرپرست بنیں گے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔ ہم آبنائے ہرمز کو اپنے پاس رکھیں گے اور شاید اسے ہم ہی چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایران سے معاہدہ ہوا جو انہوں نے توڑ دیا، وہ برے لوگوں کا ایک گروپ ہے۔ وہ ہمیشہ معاہدہ توڑ دیتے ہیں اس لیے اب ہم انہیں سخت نشانہ بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے کل رات ایران کو بہت شدید حملوں کا نشانہ بنایا، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت ان کا بیشتر ساز و سامان تباہ کر دیا۔ جب بھی وہ ڈرون حملہ کریں گے، ہم بری طرح نشانہ بنائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید