برطانیہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے غیر ملکی ریاستی پراکسی گروپوں کے خلاف کارروائی کے تحت ایرانی پاسداران کی حمایت غیر قانونی قرار دے دی ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق نئے ریاستی خطرات سے متعلق تاریخی اختیارات کے تحت تین گروپوں کو نامزد کیا گیا، جن میں ایرانی پاسداران انقلاب، اسلامی موومنٹ آف کمپینئنز آف دی رائٹ شامل ہیں۔
برطانوی حکومت کے مطابق روس کی جی آر یو والنٹیئر کور بھی نامزد کیے جانے والے پہلے گروپ میں شامل ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق اسلامی موومنٹ آف کمپینئنز آف دی رائٹ گروپ نے برطانیہ میں یہودی اور اسرائیلی مقامات پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔