• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر ہم اپنا آئل، گیس یا بجلی بند کردیں تو آرٹیکل لگ جائے گا، شفیع جان


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات کے پی شفیع جان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ہمیشہ سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، اگر ہم اپنا آئل، گیس یا بجلی بند کردیں تو ہم پر آرٹیکل لگ جائے گا، مجبور نہ کیا جائے کہ ہم کچھ ایسا قدم اٹھائیں کیونکہ ہماری گیس سے ان کےکارخانے چل رہے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ پنجاب میں آئین اور قانون نام کی چیز نہیں ہے، پنجاب کی گندم سے ہماری ملز چلتی ہیں، عدالتوں کو بھی اس پر ایکشن لینا چاہیے۔

شفیع جان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گندم کی سالانہ ضرورت 54 لاکھ میٹرک ٹن ہے، کے پی کی گندم کی پیداوار 16 لاکھ میٹرک ٹن ہے، صوبے کو 38 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے، صوبے میں ابھی 2 لاکھ 68 ہزار میٹرک گندم کا ذخیرہ ہے، پاسکو سے ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم کا معاہدہ ہوا تھا، 25 ہزار میٹرک ٹن گندم ملی تھی، ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ترسیل معاہدے کے تحت کی جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت نے راستہ بند کیا ہے جبکہ لاکھوں روپے چیک پوسٹس پر لیے جاتے ہیں، پنجاب حکومت آئین کے آرٹیکل 151 کے منافی کام کر رہی ہے، اس مسئلے کے بارے میں15 سے زیادہ سرکاری مراسلے پنجاب حکومت کو بھیج چکے ہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ گندم اور آٹے کی ترسیل کو آسان بنایا جائے، وزیر اعلیٰ صوبے کے مسائل پر اپوزیشن اور گورنر کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید