• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے غزہ کیلئے ایک ارب ڈالر کے امدادی اقدام کا آغاز کر دیا

یورپی یونین کی نائب صدر  کایا کالاس(فائل فوٹو)۔
یورپی یونین کی نائب صدر کایا کالاس(فائل فوٹو)۔

یورپی یونین نے غزہ کیلئے ایک ارب ڈالر کے امدادی اقدام کا آغاز کر دیا۔ 

برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق ای یو کمیشن نے کہا کہ ٹیم غزہ اقدام کے تحت ایک ارب ڈالر کی مالی معاونت کو یکجا کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام میں 12 سے زائد ممالک، یورپی سرمایہ کاری بینک اور عالمی بینک شامل ہے۔ 

ای یو کمیشن کے مطابق غزہ کے عوام کو بنیادی ضروریات، تعمیر نو کے لیے مسلسل مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ 

یورپی یونین کی نائب صدر  کایا کالاس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کی تعمیر فلسطینی عوام کی ملکیت اور قیادت میں ہونی چاہیے۔ 

ای یو کمیشن کے مطابق ٹیم غزہ اقدام کا آغاز برسلز میں منعقدہ فلسطین ڈونر گروپ کے اجلاس میں کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید