• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن تین تلوار کے قریب کار پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں تین تلوار کے قریب بینک سے رقم نکلوانے والا نوجوان فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گیا، کار پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی، ویڈیو میں ایک ملزم کو گارڈ پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈاکوؤں اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان فائرنگ سے پیش آیا، شہری گاڑی میں بینک سےرقم نکال کر دوسرے بینک جا رہا تھا، گاڑی بینک کےپاس جیسے ہی رکی ڈاکو بھی پیچھے سے آگئے، بینک کا سیکیورٹی گارڈ نےسمجھا کار میں بھی ڈاکو ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی تو ڈاکو نے بھی گولیاں چلا دیں، کار میں 25، 25 لاکھ روپے کے دو پیکٹس موجود تھے، ملزم ایک پیکٹ لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا ہے کہ شہری کی موت کس کی گولی سے ہوئی، تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب مقتول نوجوان ڈاکٹر آکاش کے چچا کھیم چند کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش جناح اسپتال میں دو سال سے ڈیوٹی کر رہے تھے، ڈاکٹر آکاش کی عمر 28 سال تھی، جب تک ملزم گرفتار نہیں ہوں گے لاش رکھ کر دھرنا دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید