پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ موخر کردیا

September 24, 2021

پیرس کلب نے یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک پاکستان کا قرضہ موخر کردیا گیا۔

پیرس کلب کا کہنا ہے کہ پاکستان قرض موخر کی سہولت کا اہل ہے، پیرس کلب نے قرض موخر کے اقدام کی توثیق کردی ہے۔

پیرس کلب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کا قرض موخر کیا گیا پاکستان کورونا کے بعد صحت، تعلیم اور معیشت پر اخراجات کر سکے گا۔

کلب کا کہنا ہے کہ پاکستان قرض موخر کی سہولت کا اہل ہے، پاکستان کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہے۔

پاکستان دیگر ممالک سے بھی قرض موخر کرنے کی درخواست کرچکا ہے پیرس کلب نان پیرس کلب سے بھی قرض موخر کروانے کی کوشش کرے گا۔