زائرین پر این سی او سی کی کڑی شرائط عائد کرنا امتیازی سلوک ہے،ایم ڈبلیو ایم

September 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ملک بھر میں ایک دفعہ پھر منظم منصوبے کے تحت عزاداروں کو ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے۔چہلم امام حسین علیہ السلام کی غرض سے عراق جانے والے زائرین پر این سی او سی کی طرف سے کڑی شرائط عائد کرنا امتیازی سلوک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت کراچی وحدت ہاوس صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔