95فیصد پاکستانیوں نے پنجاب میں قرآن کی تعلیم کا فیصلہ درست قرار دیدیا

September 25, 2021

کراچی( نیوز ڈیسک)95 فیصد پاکستانیوں نے صوبے پنجاب کےتمام اسکولوں میں پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن کریم کو بطور مضمون پڑھانے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کی حمایت کی ہے ، 1 فیصد نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔

جبکہ 4 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ حمایت کی شرح دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں یکساں نظر آئی ۔اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے سروے میں ہواہے۔

جس میں ملک بھر سے 14 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔یہ سروے13اگست سے 05 ستمبر2021 کے دوران کیا گیا ۔سروے میں قرآن کریم کی پنجاب کے اسکولوں میں تعلیم کو لازمی قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی ملک بھر سے 95فیصد پاکستانیوں نے حمایت کی ۔

1فیصد نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔ جبکہ 4 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

شہری اور دیہی علاقوں میں بھی اس فیصلے کی بھرپور اور یکساں حمایت نظر آئی ۔

دیہی علاقوں میں 96 فیصد افراد اس فیصلے کےحامی نظر آئے جبکہ شہری علاقوں میں 95 فیصد نے اس فیصلے کی بھرپور حمایت کرنے کا کہا۔