• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک میں 3296 قیدیوں کی رہائی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک میں 3296 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

ابوظبی سے اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کے واجب الادا قرض اماراتی صدر ادا کریں گے۔ 

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق دبئی کی جیلوں سے 1856 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی گئی۔ 

اماراتی قیادت کے مطابق رمضان میں قیدی نئی زندگی کا آغاز کر سکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید