امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ہے، وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے رمضان کے موقع پر نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان روحانی تجدید کرنے والا پُروقار تہوار ہے، یہ مقدس تہوار بہت سے امریکیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ خاندانی اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہمدردی، خیرات، رحم دلی اور انکساری جیسی ہماری مشترکہ اقدار کی توثیق کرتا ہے۔
امریکی صدر نے سب کے گھروں میں خوشیوں اور عالمی اتحاد و امن کے لیے دعا بھی کی۔