محروم طبقے کی فلاح وبہبود کاسلسلہ جاری رکھیں گے،تنظیم حمایت اسلام

September 25, 2021

لاہور ( خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی ) تنظیم انجمن حمایتِ اسلام کے 137ویں یومِ تاسیس کے موقع پر صدر جسٹس (ر) غلام محمود قریشی، سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر اور سیکرٹری فنانس مرزا خادم حسین جرال نے کہا ہے کہ آج بھی اٹھارہ ادارے محروم طبقے کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جو ہمیشہ جاری رہے گا۔