شہری کو گھر سے اٹھانے کیخلاف درخواست پر پولیس اور سی ٹی ڈی حکام سے جواب طلب

September 25, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے سی ٹی ڈی کی جانب سے شہری کو گھر سے اٹھانے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ اور سی ٹی ڈی حکام سے 27 ستمبر کو مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں سمیعہ بی بی نے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 16 ستمبر کی رات 12 بجے ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ اور سی ٹی ڈی حکام مظفرگڑھ ہمارے گھر میں داخل ہوگئے،سائلہ کے خاوند محمد حسنین بھٹہ کو اٹھا کر لے گئے تھے۔