مودی کی امریکی صدر سے ملاقات،وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

September 25, 2021


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا اور نعرے بھی لگائے۔ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے خالصتان کا پرچم بھی لہرا دیا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے والوں نے ’مودی بھارتی دہشتگردی کا اصل چہرہ ہے‘ کے نعرے لگائے۔