پاکستان کورونا ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

September 25, 2021


ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ پلیتھاماہی پالا کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مکمل ویکسین یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، جبکہ پاکستان میں جزوی ویکسینیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ویکسین کم ہونے کے باوجود کیسز کم رہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے باعث ڈیلیٹا کیسز میں کمی آئی، پاکستان جینومک سیکونسنگ کررہا ہے۔